حکومت کا موبائل سروس 2 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی حرمت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے، مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، کسی کو انارکی پھیلانے

کی اجازت نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو چھوٹے ایونٹس کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے سے روک دیا گیا تھا۔موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بڑے ایونٹ پر سروس معطل کرنا سمجھ میں بھی آتا ہے، لیکن اس طرح کسی بھی چھوٹے ایونٹ پر سروس معطل کر دینا مناسب نہیں ہے۔ اس وقت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے تھے کہ موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں، اگر کوئی واقعہ ہوا تو موبائل کمپنی کے سربراہ پر دہشتگری کا مقدمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں